اساتذہ

243

گناہ دینی حکم کے خلاف عمل کا نام ہے۔ جرم حکومت کے حکم کے خلاف عمل کا نام ہے۔ گناہ کی سزا اللہ دیتا ہے اور جرم کی سزا حکومت، گناہ سے توبہ کر لی جائے تو اس کی سزا نہیں ہوتی، لیکن جرم کی معافی نہیں ہوتی۔ گناہ کی سزا آخرت میں اور جرم کی سزا اسی دنیا میں ہے۔ گناہوں کی سزا وہ حکومت دے سکتی ہے جو حکومت الہٰیہ ہو۔ اگر توبہ کے بعد پھر گناہ سرزد ہو جائے تو پھر توبہ کر لینی چاہیے۔ مطلب یہ کہ اگر موت آئے تو حالت گناہ میں نہ آئے بلکہ حالت توبہ میں آئے۔ توبہ منظور ہو جائے تو وہ گناہ کبھی سرزد نہیں ہوتا اور نہ اس گناہ کی یاد باقی رہتی ہے۔ سچی توبہ کرنے والا ایسا ہے جیسے نوزائیدہ بچہ معصوم۔
[دل دریا سمندر/ واصف علی واصف۔ صفحہ نمبر 82]

حصہ