ّ22ستمبر1979ء یوم ِوفات

٭ 25 ستمبر 1903 ء کو حیدرآباد دکن کے شہر اورنگ آباد میں پیدا ہوئے
٭ 1906ء تا 1913ء ابتدائی تعلیم کے مراحل سے گزرے۔
٭ 1918ء میں صرف پندرہ سال کی عمر میں صحافت کا آغاز اخبار مدینہ سے کیا۔
٭ 1920ء میں مولانا مودودیؒ کے سرسے والد کا سایہ اٹھ گیا۔
٭ 1925ء میں ’’الجمعیۃ‘‘ دہلی کی ادارت سنبھال لی جو چار سال تک جاری رہی۔
٭ 1932 ء میں حیدر آباد دکن سے ماہنامہ ’’ترجمان القرآن‘‘ کا اجرا کیا۔
٭ 26 اگست 1941 ء کو لاہور میں جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی۔
٭ 11 مئی 1953ء کو فوجی عدالت نے مولانا مودودیؒ کو سزائے موت سنادی۔
٭ 1957 ء میں ماچھی گوٹھ میں جماعت اسلامی کا چوتھا کل پاکستان اجتماع ہوا۔
٭ 1963 ء میں لاہور میں مولانا سید مودودیؒ پر قاتلانہ حملہ ہوا۔
٭ 1967ء میں بحالیِ جمہوریت کے لیے دوسری جماعتوں سے مل کر تحریک جمہوریت پاکستان (پی ڈی ایم) کی تشکیل کی۔
٭ 1970ء میں مولانا مودودیؒ کے اعلان پر بے مثال یوم ِشوکت ِاسلام منایا گیا۔
٭ 1973ء میں 31 سال تک تحریک کی رہنمائی کرنے کے بعد مسلسل علالت کی وجہ سے جماعتِ اسلامی کی امارت سے معذرت کر لی۔
٭ 1979ء میں علاج کی غرض سے مولانا مودودیؒ امریکہ گئے۔ 22 ستمبر 1979ء کو بفیلو اسپتال امریکہ میں انتقال فرما گئے۔