نمک کم کھانے سے ذہن تیز ہوتا ہے؟

نمک ہماری خوراک کا لازمی جُز ہے۔ کیا نمک کے بغیر بھی زندگی بسر کی جاسکتی ہے؟ نہیں، مگر ہاں نمک کے ساتھ بھی زندگی اُسی وقت اچھی گزرتی ہے جب اِسے توازن کے ساتھ استعمال کیا جائے۔

نمک ہر دور میں انسان کا ساتھی رہا ہے۔ جب ریفریجریٹر نہیں تھے تب نمک ہی چیزوں کو گلنے سڑنے سے بچانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ دنیا بھر میں لوگ آج بھی نمک مرچ لگاکر گوشت اور دوسری بہت سی خوردنی اشیاء محفوظ رکھتے ہیں۔

کسی زمانے میں نمک تنخواہ یا اُجرت ادا کرنے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ انگریزی کا لفظ salary لاطینی زبان کے لفظ sal سے مشتق ہے جس کا مطلب ہے نمک۔

تحقیق بتاتی ہے کہ نمک کم کھایا جائے تو ذہن تیز ہوتا ہے۔ تخلیقی جوہر کو پروان چڑھانے میں نمک کا توازن کے ساتھ استعمال کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ یہ بات تو سبھی جانتے ہیں کہ نمک کا زیادہ استعمال بلند فِشارِ خون کا باعث بنتا ہے اور اِس سے دل کی دھڑکن

بھی بے ترتیب ہوتی جاتی ہے۔ اپنی خوراک میں نمک معقول حد تک کم رکھیے اور پھر دیکھیے کہ آپ کا ذہن کس قدر مستعد رہتا ہے۔