سبق آموز واقعہ

حاتم طائی نے کہا تھا:
’’میں نے چار علم اختیار کئے اور دنیا کے تمام عالموں سے چھٹکارا پالیا…‘‘
کسی نے پوچھا: ’’وہ چار علم کون کون سے ہیں؟‘‘
حاتم طائی نے جواب دیا:’’پہلا یہ کہ میں نے سمجھ لیا کہ جو رزق میری قسمت میں لکھا ہے وہ نہ تو زیادہ ہوسکتا ہے نہ کم، اس لئے زیادہ کی طلب سے بے فکر ہوگیا۔ دوسرا یہ کہ اللہ کا دیا ہوا جو حق مجھ پر ہے وہ میرے سوا کوئی دوسرا ادا نہیں کرسکتا، اس لئے میں اس کی ادائیگی میں مشغول ہوگیا۔ تیسر یہ کہ ایک چیز مجھے ڈھونڈ رہی ہے میری موت۔ می اس سے بھاگ تو سکتا نہیں لہٰذا اس کے ساتھ سمجھوتا کرلیا۔ چوتھا یہ کہ میرا اللہ مجھ سے باخبر رہتا ہے، چنانچہ میں نے اس سے شرم رکھی اور برے کاموں سے ہاتھ اٹھالیا۔
یہ چار علم زندگی کے لئے اصول اور ایسی مشعل راہ ہیں کہ جس نے انہیں اپنالیا زندگی اس کے لئے اتنی آسان اور مطمئن ہوجائے گی کہ دنیا میں کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا۔