پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :
”کیا میں تم کو بہتر عمل نہ بتاؤں جو تمہارے رب کے ہاں بڑا ہی پاکیزہ اور تمہارے درجات میں سب سے زیادہ بلند درجے والا ہے اور تمہارے لیے سونے اور چاندی کے خرچ کرنے سے بھی بہتر ہے اور تمہارے لیے اس سے بھی بہتر ہے کہ تم دشمن سے ملو اور تم ان کی گردنیں اڑاؤ اور وہ تمہاری گردنیں اڑائیں؟“
صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا:”جی ضرور بتائیے“۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‘”وہ اللہ تعالیٰ کا ذکر ہے“۔
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے ذکر سے بڑھ کوئی چیز اللہ کے عذاب سے نجات نہیں دیتی۔ “
( ترمذی حدیث نمبر 3377 )