25 ستمبر 1903 ء کو حیدر آباد دکن کے شہر اورنگ آباد میں پیدا ہوئے۔
1906 تا 1913 ء بتدائی تعلیم کے مراحل سے گزرے۔
1918 ء میں صرف پندرہ سال کی عمر میں صحافت کا آغاز ’’ اخبار مدینہ ‘‘ سے کیا۔
1920 ء میں مولانا مودودی کے سر سے والد کا سایہ اٹھ گیا۔
1925 ء میں ’’ الجمعیۃ ‘‘ دہلی کی ادارت سنبھال لی جو چار سال تک جاری رہی۔
1932 ء میں حیدر آباد دکن سے ماہنامہ ’’ ترجمان القرآن ‘‘ کا اجرا کیا۔
26 اگست 1941 ء کو لاہور میں جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی۔
11 مئی 1953 ء کو فوجی عدالت نے مولانا مودودی ؒکو سزائے موت سنا دی۔
1957 ء میں ماچھی گوٹھ میں جماعت اسلامی کا چوتھا کل پاکستان اجتماع ہوا۔
1963 ء میں لاہور میں مولانا سید مودودی پر قاتلانہ حملہ ہوا۔
1967 ء میں بحالی جمہوریت کے لیے دوسری جماعتوں سے مل کر تحریک جمہوریت پاکستان (پی ڈی ایم) کی تشکیل کی۔
1970 ء میں مولانا مودودیؒ کے اعلان پر بے مثال یوم شوکت اسلام منایا گیا۔
1973 ء میں 31 سال تک تحریک کی رہنمائی کرنے کے بعد مسلسل علالت کی وجہ سے جماعت اسلامی کی امارت سے معذرت کر لی۔
1979 ء میں علاج کی غرض سے مولانا مودودی ? امریکہ گئے۔ 22 ستمبر 1979 ء کو بفیلو ہسپتال امریکہ میںانتقال فرما گئے۔