مائیکروسافٹ کمپنی نے 30 سال میں پہلی بار ونڈوز پی سی کی بورڈ میں اہم تبدیلی کردی ہے۔ کمپیوٹرز کے کی بورڈ میں اسپیس بار کے دائیں جانب ’’کوپائلٹ۔کی‘‘ کے نام سے بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ مائیکروسافٹ کے اے آئی پروگرامز تک رسائی فراہم کرے گا۔ مائیکروسافٹ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ’کوپائلٹ‘ بٹن کا مقصد مشکل یا غیر معمولی آپریشنز کو انجام دینے میں مدد کرنا ہے جیسے کہ طویل ای میلز کو لکھنا، ان کا خلاصہ کرنا یا پریزنٹیشن میں شامل کرنے کے لیے AI تصاویر بنانا۔ کمپنی کی جانب سے بٹن کو دیے گئے نام ’کوپائلٹ‘ کا مطلب صارف کے ساتھ مل کر آپریشنز انجام دینا اور صارف کا وقت بچانا ہے۔ نئے بٹن کا یہ اضافہ 1994ء میں کی بورڈ کے ونڈوز بٹن کے متعارف ہونے کے 30 سال بعد ہوا ہے جسے اسٹارٹ مینو کھولنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔