نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ دھوکے باز ہوتی ہیں۔
یہ نظریہ ہے کہ زیادہ تر مرد عورتوں کو اس لیے دھوکہ دیتے ہیں کیونکہ ان کی جیون ساتھی وقت کے ساتھ جنسی تعلقات میں عدم دلچسپی کا شکار ہوجاتی ہے، تاہم نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ دراصل خواتین مردوں کے مقابلے زیادہ دھوکے باز ہوتی ہیں۔
آسٹریلیا کی ریسرچرز اینڈ فیڈریشن یونیورسٹی کی تحقیق میں 18 سے 67 سال کی عمر کی 240 خواتین کا مشاہدہ کیا گیا جس میں پتا چلا ہے کہ خواتین مردوں کے ساتھ جنسی تعلقات کو تو پسند کرتی ہیں لیکن وہ ایک ہی پارٹنر کے ساتھ جنسی تعلقات میں یکسانیت کی وجہ سے بور ہوجاتی ہیں اور اپنی تسکین کے لیے نیا راستہ تلاش کرتی ہیں۔
تحقیق کے نتائج واضح کرتے ہیں کہ خواتین کی جانب سے کی جانے والی بے وفائی کی وجوہات مختلف بھی ہوسکتی ہیں جس میں سماجی توقعات، بدسلوکی یا نظرانداز کرنے یا دماغی صحت کے مسائل شامل ہیں۔
ایک طرف یہ مطالعہ مردوں کو خواتین کو سمجھنے اور ممکنہ نقصان سے خود کو محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے تو دوسری جانب اس تصور کو بھی چیلنج کرتا ہے کہ صرف مرد ہی بے وفا ہوتے ہیں۔