نواب صدیق حسن خان صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے النجم الوہاج کے حوالے سے بعض صحابہؓ کے آزاد کیے ہوئے غلاموں کی یہ تعداد نقل کی ہے:
حضرت عائشہؓ…69 حضرت عباسؓ…70
حضرت حکیم بن حزامؓ…100 حضرت عبداللہ بن عمرؓ…1000
حضرت عثمان غنیؓ… 20 حضرت ذوالکلاع حمیریؓ… 8000
حضرت عبدالرحمٰن بن عوفؓ… 30,000 (صرف ایک دن میں)
(فتح العلام شرح بلوغ المرام، ص 332 ،ج 2 ،کتاب العتق طبع میریہ)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ صرف سات صحابہؓ نے 39 ہزار 2 سو 59 غلام آزاد کیے، اور ظاہر ہے کہ دوسرے ہزاروں صحابہؓ کے آزاد کردہ غلام اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔
(مفتی محمد تقی عثمانی۔تراشے)