مصنف بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں شعبہ ریاضی و شماریات کے سربراہ ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’حج و عمرہ کی قبولیت… مگر کیسے؟‘‘ میں انہوں نے فی الواقع دریا کو کوزے میں بند کردیا ہے۔
ان کا اسلوب ِبیان نہایت صاف، سلیس اور شستہ ہے۔ رواں دواں ح
ج و عمرہ کے لیے ہدایات دی جارہی ہیں اور حاجی قدم بہ قدم روانگی سے لے کر واپسی تک تمام مقامات کے بارے میں مسنون طریقہ سیکھتا جاتا ہے۔ اس کتاب میں ڈاکٹر صاحب نے حج و عمرہ کے مناسک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اس کی اصل حقیقت اسوۂ حسنہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں قاری پر واضح کی ہے، اور یہی حج و عمرہ کی اصل روح ہے۔ یہ کتاب تمام ضروری معلومات سے معمور ہے اور کسی بات کی کمی و تشنگی محسوس نہیں ہوتی۔ زائرین کے لیے اردو میں دعائیں شامل کی گئی ہیں تاکہ کم پڑھے لکھے لوگ سمجھ کر دعائیں مانگیں۔ یہ مختصر مگر جامع کتاب ہے، سفید کاغذ پر عمدہ شائع کی گئی ہے۔