رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، خلفائے راشدین، سلف صالحین، نامور سلاطین اور تاریخِ اسلام کے تابندہ ستاروں کے سبق آموز واقعات
یہ کتاب اسلامی معاشرت کی تعمیر اور کردار سازی میں نبی کریمؐ کی راہ نمائی میں صحابہ کرامؓ، ائمہ عظامؒ اور فقہائے کرام، سپہ سالار اور مجاہدین کی سیرتِ کردار پر مشتمل ہے۔ نئی نسل کو متعارف کرانے کے لیے مصنف نے عمدہ انتخاب کیا ہے۔
ان سبق آموز واقعات کو بڑے دل کش پیرائے میں پیش کیا گیا ہے۔ عام اردوداں طبقے کے لیے زبان سہل، رواں اور عام فہم ہے۔ اسلاف کے تفقہ، رسوخ فی العلم، ذہانت و فطانت، معاملہ فہمی، حلم، تواضع، ایثار اور اعلائے کلمۃ الحق کے یہ واقعات ہر مسلمان مرد و عورت کے لیے گراں قدر راہ نمائی فراہم کرتے ہیں۔ کتاب کی تحقیق کے فرائض علمِ تاریخ کے شناور محسن فارانی صاحب نے انجام دیئے ہیں۔ واقعات کے آخر میں شخصیات کا مختصر تعارف بھی شامل کردیا گیا ہے جس سے کتاب کی افادیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگیا ہے۔