ورزش، واکنگ اور جسمانی مشقت کے ساتھ اب ماہرین نے کہا ہے کہ اس ضمن میں اگربعض وٹامن کو شامل کیا جائے تو اس کے فوائد دوچند ہوجاتے ہیں اور یوں دماغی عمر تین برس تک بڑھ ہوسکتی ہے۔
نیویارک میں واقع سائیکاٹرک انسٹی ٹیوٹ، ہارورڈ میڈیکل اسکول اور کولمبیا یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر یہ تحقیق کی ہے۔ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ روزانہ 30 مںٹ کی ورزش اور ملٹی وٹامن خوراک سے دماغ توانا رہتا ہے۔
ماہرین نے ’کلینکل نیوٹریشن‘ نامی جرنل میں اس کی تحقیقات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی اقسام کے وٹامن سے دماغ میں عمر رسیدگی سے متعلق تبدیلیاں کم ہوجاتی ہیں۔
اس ضمن میں 3500 عمررسیدہ افراد کو مسلسل 3 سال تک پرکھا گیا۔ صارفین سے کہا گیاکہ وہ یا تو سینٹرم سلور ملٹی وٹامن کھائیں یا دوسری دوا کھائیں جو فرضی دوا (پلیسبو) تھی۔ ہر سال انہیں یادداشت کے مختلف ٹیسٹ سے گزارا گیا جو الفاظ اور تصاویر پر مشتمل تھے۔
ماہرین نے دیکھا کہ جن افراد نے وٹامن کھائے وہ ٹیسٹ میں باقیوں سے آگے رہے اور ان کی دماغی بہتری کئی برس تک برقرار رہی۔ اس طرح سائنس دانوں کا اصرار ہے کہ وٹامن اور ورزش دونوں مل کر دماغ کو تادیر جوان رکھتے ہیں۔