خوبصورت حلقوں والا سیارہ زحل، ہماری معلوم کائنات میں سب سے زائد چاندوں والا سیارہ قرار پایا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بین الاقوامی فلکیاتی یونین (آئی اے یو) نے باضابطہ طور پر مزید 62 چاندوں کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح زحل کے چاندوں کی کُل تعداد 145 ہوگئی ہے۔ لیکن ایک جانب اس میں عظیم چاند ٹائٹن ہے تو دوسری جانب اینسلیڈس نامی چاند بھی موجود ہے جہاں حیات کے بنیادی سالمات پائے گئے ہیں۔
ایک تکنیک ’شفٹ اینڈ اسٹیک‘ کی مدد سے تائیوان کے ’اکیڈمیہ سینیکا انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرونومی‘ کے ایڈورڈ ایشٹن نے یہ دریافتیں کی ہیں۔ اس ٹیکنالوجی میں چھوٹے اور مدھم چاندوں کو تلاش کیا جاتا ہے۔ اس میں چاندوں کی تصاویر کو دیکھا گیا جو یکساں رفتار سے حرکت کررہے تھے اور ان سے سگنلوں کو پڑھا جاتا ہے۔ اسی تکنیک سے ہم نیپچون اور یورینس کے چاند بھی تلاش کرچکے ہیں۔کینیڈا فرانس ہوائی دوربین (سی ایف ایچ ٹی) کی مدد سے سال 2019ء سے 2021ء تک ماہرین نے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ پھر کئی برس تک ان تمام مشکوک چاندوں کا جائزہ لیا گیا اور اب تسلی ہونے کے بعد اس کا اعلان کیا گیا ہے۔تاہم نئے چاند بے ضابطہ چاند ہیں اور غالب امکان ہے کہ آوارہ گھوم رہے تھے کہ زحل کی ثقلی قوت نے انہیں لپک لیا اور اپنے مدار سے باندھ دیا۔ یہی وجہ ہے کہ اب چاند کے باقاعدہ 24 چاند ہیں اور 121 بے ضابطہ چاند ہوچکے ہیں۔