٭باپ کا کوئی عطیہ بیٹے کے لیے اس سے بڑھ کر نہیں کہ اس کی تعلیم و تربیت اچھی کرے۔ (حضور پاکؐ)
٭والدین کے چہروں پر محبت سے نظر کرنا بھی خدا کی خوشنودی کا موجب ہے۔ (معین الدین چشتی)
٭تین چیزیں زندگی میں صرف ایک بار ملتی ہیں:
(1)جوانی،2)) حسن،3) (والدین۔
٭تین چیزوں کا احترام کرو:
(1) قانون، (2) استاد، (3) والدین۔
٭ہزار کتب خانہ ایک طرف اور باپ کی نگاہِ ملتفت ایک طرف (علامہ اقبال)
٭بیٹا وہی جو باپ کی خدمت کرے۔
٭جس کو والدین ادب نہیں سکھاتے اُس کو زمانہ ادب کرنا سکھاتا ہے۔ (ہربرٹ اسپنسر)
(اقوالِ زریں کا انسائیکلو پیڈیا)