اوپن اے آئی نے ’چیٹ جی پی ٹی‘ پر ماہانہ فیس عائد کردی

اس وقت دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ایک طاقتور پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی کی دھوم ہے۔ تاہم اب اس کی مرکزی کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کی سبسکرپشن کا اعلان کرتے ہوئے ماہانہ 20 ڈالر فیس کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق صارفین اس سے غیر معمولی فوائد حاصل کرسکیں گے۔ اپنے اعلان کے بعد یہ سافٹ ویئر اب طلبہ و طالبات، صحافیوں اور سائنس دانوں تک میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ اس کا استعمال کم قیمت پر ایس ای او میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ تاہم تجزیہ کاروں نے اب بھی خبردار کیا ہے کہ اس پر مکمل بھروسا نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ غلط معلومات اور مبہم نتائج بھی دکھاتا ہے۔ لیکن دوسری جانب بعض شعبوں پر اس نے غیر معمولی معلومات اور تنائج بھی ظاہر کیے ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی کی سبسکرپشن سروس فی الحال امریکہ میں فراہم کی جارہی ہے جو فیس ہونے کی بنا پر کئی سہولیات کی حامل ہوگی، تاہم جلد اس کا دائرہ دیگر علاقوں تک وسیع کیا جاسکے گا۔