موبائل سے 50 فیصد پاکستانیوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں بہتری آئی

پاکستان میں موبائل ٹیکنالوجی سے نصف سے زیادہ پاکستانیوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔روزمرہ کی زندگی میں موبائل آلات کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ کی وجہ سے گزشتہ 3 سال میں کام کی جگہ تیزی سے بہتر ہوئی ہے۔ آج کی کام کی جگہ موبائل ٹیکنالوجی کی خصوصیت رکھتی ہے۔ ٹیلی نار ایشیا کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق تقریباً 54 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ موبائل آلات اور موبائل ٹیکنالوجی نے ان کے کیریئر کو نمایاں طور پر بہتر کیا ہے اور ان کی مہارتوں کو بڑھانے میں مدد فراہم کی ہے۔ خواتین کی جانب سے بھی رپورٹ کیا گیا کہ موبائل آلات نے ان کے معیارِ زندگی کو نمایاں طور پر بہتر کیا ہے۔ مطالعہ اور ٹیلی نار ایشیا کی 25 ویں سالگرہ کے ساتھ مل کر شروع کی گئی ”ڈیجیٹل لائیوز ڈیکوڈ” سیریز کی دوسری قسط یہ بتاتی ہے کہ کس طرح پورے ایشیا میں جواب دہندگان اپنے موبائلز کو بدلتی ہوئی حقیقتوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔