٭وہ شخص جنت میں نہیں جائے گا جس کا پڑوسی اس کی آفتوں سے محفوظ نہ ہو۔ (مسلم شریف)
٭وہ مومن نہیں جو خود پیٹ بھر کر کھائے اور اس کا پڑوسی اس کے پہلو میں بھوکا رہے۔(مشکوٰہ شریف)
٭تیرا پڑوسی غریب ہے، تیرے متعلقین حاجت مند ہیں، تیرے پاس ضرورت سے زیادہ مال ہے اور تجھ پر زکوٰۃ واجب ہے، اس پر بھی اُن کو کچھ نہ دینا درحقیقت یہی معنی رکھتا ہے کہ تُو ان کے افلاس پر خوش ہے اور یہی سب سے زیادہ ایمانی کمزوری ہے۔ (امام غزالیؒ)
٭ہمسائے سے ملنے والی تکلیفوں پر صبر کرنا بڑے حوصلے کا کام ہے، لیکن اس پر اجرِ عظیم ہے۔
٭موجودہ نظام میں دوسرے کی جیب خالی کیے بغیر کوئی شخص اپنی جیب نہیں بھر سکتا۔ (ٹالسٹائی)