٭ وہ شخص جنت میں نہیں جائے گا جس کا پڑوسی اس کی آفتوں سے محفوظ نہ ہو۔ (مسلم شریف)
٭وہ مومن نہیں جو خود پیٹ بھر کر کھائے اور اس کا پڑوسی اس کے پہلو میں بھوکا رہے۔ (مشکوٰۃشریف)
٭خدا کی قسم وہ ایمان نہیں رکھتا جس کا پڑوسی اس کی تکلیفوں سے محفوظ نہ رہے۔ (بخاری)
٭(قیامت کے دن) جن دو آدمیوں کا مقدمہ سب سے پہلے پیش ہوگا وہ دو پڑوسی ہوں گے۔ (مشکوٰۃ)
٭جبرائیل علیہ السلام مجھ کو پڑوسی کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی برابر تاکید کرتے رہے، یہاں تک کہ میں نے خیال کیا کہ پڑوسی کا وارث بنادیں گے۔ (حضور صلی اللہ علیہ وسلم)
٭اپنے ہمسایہ پر بدی کا منصوبہ مت باندھ جس حال میں کہ وہ بے فکر ہو کر تیرے پاس رہتاہے۔ (حضرت سلیمان علیہ السلام)
٭ہمسایہ کی بدخواہی اور نیکوں کے ساتھ برائی انتہائی شقاوت ہے۔ (حضرت علیؓ)