٭پچھلے رسولوں کو بھی ہم نے روشن نشانیاں اور کتابیں دے کر بھیجا تھا اور اب یہ ذکر تم پر نازل کیا ہے، تاکہ تم لوگوں کے سامنے اس تعلیم کی تشریح و توضیح کرتے جائو جو ان کے لئے اتاری گئی ہیں (النحل: 44)
٭ہم نے یہ کتاب تم پر اس لئے نازل کی ہے کہ تم ان اختلافات کی حقیقت ان پر کھول دو جن میں یہ پڑے ہوئے ہیں۔ یہ کتاب رہنمائی اور رحمت بن کر اتری ہے۔ان لوگوں کے لئے جو اسے مان لیں۔ (النحل:64)
٭(اے محمدؐ! انہیں اس دن سے خبردار کردو) جب کہ ہم ہر امت میں خود اسی کے اندر سے ایک گواہ اٹھا کھڑا کریں گے جو اس کے مقابلے میں شہادت دے گا اور ان لوگوں کے مقابلے میں شہادت دینے کے لئے ہم تمہیں لائیں گے اور یہ اسی شہادت کی تیاری ہے کہ ہم نے یہ کتاب تم پر نازل کردی ہے، جو ہر چیز کی صاف صاف وضاحت کرنے والی ہے اور ہدایت اور رحمت اور بشارت ہے ان لوگوں کے لئے جنہوں نے سرتسلیم خم کردیا ہے (النحل: 89)