حضرت علیؓ کا ارشاد ہے کہ آدمیوں کی چار قسمیں ہیں: کریم ، سخی، بخیل اور لئیم۔
.1 کریم وہ ہے جو خود نہ کھائے اور دوسرے کو کھلائے۔
.2 سخی وہ ہے جو خود بھی کھائے اور دوسروں کو بھی کھلائے۔
.3 بخیل وہ ہے جو خود تو کھائے لیکن دوسروں کو نہ کھلائے۔
.4 اور لئیم وہ ہے جو نہ خود کھائے اور نہ دوسروں کو کھلائے۔