دلچسپ اور عجیب

ساحلِ سمندر سے لہروں کا نظارہ بہت دلکش دکھائی دیتا ہے، عام طور پر یہ لہریں پانچ سے دس منٹ تک بلند ہوتی ہیں، لیکن پھر بھی پانی کی یہ امڈتی اور گرتی ہوئی شوریدہ سر دیواریں ذہن پر اپنی ہیبت کا گہرا اثر چھوڑتی ہیں۔ ان سے بلند لہروں کے تصور ہی سے آدمی کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ 1921ء میں بحر اوقیانوس میں ستّر فٹ بلند لہریں دیکھی گئیں۔ 1923ء میں بحرالکاہل میں 80 فٹ بلند لہریں ریکارڈ کی گئیں۔ 1956ء میں جونیر نامی جہاز کے کپتان گرانٹ نے جریزہ کیپ ہیڈا سے ڈیڑھ سو میل دور سوسو فٹ بلند لہریں مشاہدہ کیں۔ بلند ترین لہریں روسی جہاز ریمپو سے 1932ء میں ریکارڈ کی گئیں، جن کی اونچائی 120 فٹ تھی۔