سادہ لوح دیہاتی

ایک سادہ لوح دیہاتی گرجے سے بڑبڑاتا ہوا باہر نکلا۔ کسی نے سبب پوچھا تو کہنے لگا: ’’کیا کروں؟ یہ پادری کسی طرح خوش نہیں ہوتا‘‘۔ پوچھا: ’’آج کیا بات ہوئی؟‘‘ بولا: ’’پادری پوچھنے لگا کہ خدا کتنے ہیں؟‘‘ اور میرے جواب پر بگڑ گیا۔ بولا: ’’تم نے کہنا تھا کہ خدا ایک ہے، کہا، مگر ایک سے اس کی کہاں تسلی ہوتی ہے، میں نے تو ستر بتائے اور وہ پھر بھی راضی نہ ہوا۔
(ماہنامہ چشم بیدار۔جنوری 2020ء)