ایک حاجی حج سے واپس آکر سفر کی تفصیل سنانے لگا کہ ایک روز میں صبح سویرے عرفات کی طرف گیا تو وہاں دس ہزار بھیڑیئے دیکھے۔ کسی نے کہا: اتنی تعداد تو ساری دنیا میں موجود نہیں۔ کہنے لگا: تو سو ہوں گے۔ کہا: ذرا اور سوچو! بولا: بیس تو یقیناً تھے۔ کہا: ذرا اور حافظے پر دبائو ڈالو، تو بولا: ایک پر فیصلہ کرتے ہو؟
(ماہنامہ چشم بیدار۔جنوری 2020ء)