عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا کے ہر انسان کو سینیٹائزر اور فیس ماسک سے نہ صرف متعارف کرایا بلکہ ان کی اہمیت بھی سمجھائی۔ اور اب یہ دونوں چیزیں روزمرہ کی زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔ وائرس سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ اب فیس ماسک دیگر بیماریوں پر بھی نظر رکھے گا، امریکہ کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ایسا اسمارٹ فیس ماسک تیار کیا ہے جو کئی طرح کے طبی ڈیٹا کو ٹریک کرسکے گا۔ ماہرین نے این 95 ماسک کے اندر سنسر نصب کیا ہے جو طبی ڈیٹا اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جسے فیس بٹ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ سنسر سر کی حرکت کے باعث خون پمپ ہونے سے دل کی دھڑکن کی جانچ سکے گا، جبکہ ماسک سے سانس لیک ہونے سے بھی آگاہ کرتا ہے۔ دل اور سانس کے ڈیٹا سے یہ بھی معلوم کیا جا سکتا ہے کہ آپ تناؤ کے شکار تو نہیں؟ ابھی ماسک میں موجود سنسر کو چارج نہیں کیا جاسکتا، مگر سنسر سانس کی طاقت، حرارت، حرکت اور سورج سے ماسک کی زندگی کو 11 دن تک بڑھا سکتا ہے۔ ماسک کلینکل ٹرائلز اور دیگر ٹیسٹوں سے گزرنے کے بعد جلد ہی لوگوں کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔