فلورونا کیا ہے؟

دنیا میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے وار جاری تھے کہ ایسے میں فلورونا کا پہلا کیس بھی سامنے آگیا ہے۔ فلورونا کوویڈ-19 اور انفلوئنزا پر مشتمل ڈبل انفیکشن ہے۔ کورونا اور انفلوئنزا کے دہرے انفیکشن کو ’فلورونا‘ کہا جارہا ہے۔ بیک وقت کورونا اور فلو میں مبتلا ہونے والے کی قوتِ مدافعت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلورونا کورونا وائرس کی کوئی نئی قسم نہیں ہے۔عالمی ادارئہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق بیک وقت دو بیماریوں میں مبتلا ہونے کا امکان ہر وقت موجود رہتا ہے۔