موت

٭ تم میں کوئی موت کی آرزو نہ کرے، کیونکہ یا تو نیکوکار ہوگا یا ممکن ہے اس کے نیک عمل میں زیادتی ہوجائے، اور یا بدکار۔۔۔ تو ہوسکتا ہے کہ آئندہ توبہ کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرلے۔ (بخاری شریف)
٭ اپنے مُردوں کی نیکیوں کا چرچا کرو اور ان کی برائیوں سے چشم پوشی کرو۔ (ترمذی شریف)
٭ موت سے بڑھ کر کوئی سچی چیز نہیں، اور امید سے بڑھ کر کوئی چیز جھوٹی نہیں۔ (حضرت عیسیٰ علیہ السلام )
٭ زیادہ ہنسنا موت سے غفلت کی نشانی ہے۔ (حضرت عمر فاروقؓ)