٭قناعت بدن کو تازگی بخشتی ہے اور حسد بدن کو گلا دیتا ہے۔(حضرت سلیمانؑ)
٭حسد ایک آگ ہے جو انسان کو جلاتی ہے اور دوسروں کو عداوت پر ابھارتی ہے۔ (سیدنا امام حسنؓ )
٭دروغ گو کو مروت نہیں ہوتی اور حاسد کو راحت نہیں ہوتی۔ (امام جعفر صادقؒ)
٭حسد سے اپنے آپ کو بچائو، اس لیے کہ حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑی کو۔ (ابودائودؒ)