فلموں میں جیسے اسپائیڈرمین اپنے ہاتھوں سے جالے کے تار پھینکتا ہے، عین اسی طرح کا ایک پودا دریافت ہوا ہے جو پاکستان میں بھی پایا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس پودے کے خلیات پر سوراخ سے تار کی شکل کا ریشہ خارج ہوتا ہے۔ یہ ایلپائنی پودا ہے جس کا حیاتیاتی نام Dionysia tapetodes ہے۔ اس کے خلیات میں باریک سوراخ ہوتے ہیں جن میں سے روئی کے ریشے خارج ہوتے ہیں اور گڑیا کے بال کی طرح اسے اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔ سائنس دان اس پودے کے خلیات میں سوراخ دیکھ کر حیران ہیں، کیونکہ اس سے قبل یہ خاصیت کسی پودے میں نہیں دیکھی گئی تھی۔ یہ پودا ترکمانستان، شمال مشرقی ایران اور پاک افغان سرحدی پہاڑیوں پر عام پایا جاتا ہے، اور اب کیمبرج یونیورسٹی کے ماہرین اس پر ریسرچ کررہے ہیں۔