٭جب آدمی کی نادانی ایسے کام میں ہو جو اس کی طبیعت کے موافق ہو تو اس گمراہی کا زائل ہونا دشوار ہے۔
٭قلعے کے کنگروں پر روڑے نہ مار، ہوسکتا ہے کہ قلعے کے اندر سے تجھ پر پتھر پڑیں۔ (شیخ سعدیؒ)
٭انسان میں دانائی کی سب سے بڑی علامت یہ ہے کہ وہ اپنی بے وقوفیوں سے واقف ہو۔
٭جب دو آدمی کسی مسئلے پر بحث کے بغیر متفق ہوجائیں تو ثابت ہوتا ہے کہ دونوں بے وقوف ہیں۔ (برناڈ شا)