جلتے ہوں دیے جب تو اندھیرا نہیں ہوتا
بہتے ہوئے دریائوں پہ کائی نہیں ہوتی
(ڈاکٹر انعام الحق جاوید)
……٭٭٭……
جگنو کو دن کے وقت پرکھنے کی ضد کریں
بچے ہمارے عہد کے چالاک ہو گئے
(پروین شاکر)
……٭٭٭……
جہاں بھونچال بنیادِ فصیل و در میں رہتے ہیں
ہمارا حوصلہ دیکھو ہم ایسے گھر میں رہتے ہیں
(اقبال ساجد)
……٭٭٭……
جس دور میں لُٹ جائے فقیروں کی کمائی
اس دور کے سلطان سے کچھ بھول ہوئی ہے
(ساغر صدیقی)