اپنی مرضی

تیمور (1405ء) کے بیٹے مرزا شاہ رخ (1404ء۔ 1447ء) نے ایک کسان سے پوچھا کہ ”تم کتنا کام کرتے ہو؟“ کہا: ’’سحر سے رات تک‘‘۔ پوچھا: ’’آرام کیوں نہیں کرتے؟‘‘ کہا: ’’اس لیے کہ میں زندہ رہنا چاہتا ہوں‘‘۔ پوچھا: ’’کاشتکاری چھوڑ کر کوئی اور کام کیوں نہیں کرتے؟‘‘ کہا: ’’ہل میں جتے ہوئے بیل کو کہاں اختیار کہ وہ اپنی مرضی کرے۔“
(ماہنامہ چشمِ بیدار۔ مارچ 2019ء)