زبان زد اشعار

پھر ہوا ایسے کہ مجھ کو دربدر کرنے کے بعد
نام اُسی بستی کا، میرے نام پر رکھا گیا
(ڈاکٹر جواز جعفری)
……٭٭٭……
تم سلامت رہو ہزار برس
ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار
(غالبؔ)
……٭٭٭……
تم اگر ساتھ مرے ہوتے تو کیا ہونا تھا
چار دن ہنسنا اگر تھا بھی تو پھر رونا تھا
(نغمانہ کنول شیخ)
……٭٭٭……
تنگ دستی اگر نہ ہو سالکؔ
تندرستی ہزار نعمت ہے
(قربان علی بیگ سالکؔ)
……٭٭٭……
تندیِ بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے
(صادق حسین صادق کاظمی)