کتاب
:
تاریخ ادبِ اردو
( جلد چہارم)طبع سوم
مصنف
:
ڈاکٹر جمیل جالبی مرحوم
صفحات
:
1626 قیمت:2000 روپے
ڈاکٹر تحسین فراقی، ناظم مجلسِ ترقیِ ادبناشر
2 کلب روڈ،لاہور
:
042-9920056-9920057 فون
:
majlista2014@gmail.com ای میل
:www.mtalahore.com ویب سائٹ
ڈاکٹر جمیل جالبی نے تاریخ ادبِ اردو کی آخری جلد چہارم کے شروع میں مولانا الطاف حسین حالی کی تحریر کا ایک اقتباس دیا ہے:
’’دنیا میں کام کرنے والے لوگ الگ ہوتے ہیں اور سوچنے والے الگ، مگر جہاں سب چیزوں کی ضرورت ہو اور ایک کے سوا کوئی اس کی ضرورت کا احساس کرنے والا نہ ہو وہاں سب کام اسی ایک کو کرنے پڑتے ہیں۔ یہی وجہ تھی کہ سرسید کبھی ایک کام پر ہاتھ ڈالتے تھے کبھی دوسرے کام کی طرف متوجہ ہوتے تھے۔ ایک زمانے میں انہوں نے اردو ڈکشنری لکھنے کا ارادہ کیا، پھر اسی زمانے میں اردو لٹریچر کی تاریخ لکھنے کے لیے میٹریل جمع کیا، انگریزی زبان سے علوم و فنون کی کتابیں ترجمہ کرنے کے لیے انہوں نے بڑے بڑے سامان کیے تھے، اگرچہ یہ سب کام ادھورے رہ گئے مگر ان باتوں سے بخوبی اندازہ ہوسکتا ہے کہ جہاں قومی ضرورتیں ایک شخص کے سوا دوسروں کو محسوس نہیں ہوتیں وہاں فردِ واحد کو کیا کیا کرنا پڑتا ہے‘‘۔
(الطاف حسین حالیؔ: حیاتِ جاوید، ص439، علی گڑھ 1922ء، بار سوم)
ڈاکٹر صاحب نے غالباً قومی ضرورت کو تنِ تنہا پورا کرنے کی اپنی اس عظیم کوشش کی طرف اشارہ کیا ہے۔ بعد مرگ اُن کو حکومت کی طرف سے جو ایوارڈ دیا گیا ہے وہ عزت افزائی اگر اُن کی حیات میں کی جاتی تو کیا ہی اچھا ہوتا۔ اتنی ضخیم جلد پر کم از کم چالیس پچاس صفحات لکھنے سے حق ادا ہوتا، لیکن محدود جگہ ہے۔
کتاب کے محتویات درج ذیل ہیں، اسی سے ڈاکٹر صاحب کی محنت اور عرق ریزی کا کچھ اندازہ ہوگا:
تمہید: انیسویں صدی (نصف آخر): صورتِ حال، رجحانات، آزادی کی آخری کوشش: بغاوت 1857ء، اثرات۔
فصل اوّل:
پہلا باب: غالب اور اُن کا دور، پس منظر، اثرات و رجحانات۔ دوسرا باب: سوانح، خاندانی پس منظر، ولادت، حالات، پنشن کا قضیہ، کلکتہ کا معرکہ، برہان قاطع کا معرکہ، قید کا واقعہ، مقدمہ ازالہ حیثیتِ عرفی، وفات۔ تیسرا باب: سیرت، شخصیت اور مزاج۔ چوتھا باب: تصانیف و تالیفاتِ غالب: اردو و فارسی۔ پانچواں باب: (الف) اردو شاعری کا مطالعہ، (ب) غالب کا طرزِ ادا، (ج) اردو غزل پر غالب کے اثرات۔ چھٹا باب: غالب کی فارسی شاعری۔ ساتواں باب: اردو نثر نگاری
دوسرے بڑے شعرا:
پہلا باب: شاہ نصیر دہلوی، حیات و مطالعۂ شاعری، لسانی مطالعہ، اثرات۔ دوسرا باب: محمد ابراہیم ذوق سوانحی حالات، مطالعۂ شاعری۔ تیسرا باب: بہادر شاہ ظفر، آخری مغل بادشاہ، نامورشاعر۔ چوتھا باب: مومن خاں مومنؔ، حالاتِ زندگی، مطالعۂ شاعری۔ پانچواں باب: مصطفیٰ خاں شیفتہؔ، حالاتِ زندگی، اثرات، مطالعۂ شاعری
چند اور ممتاز شعرا: روایت کی اشاعت
پہلا باب: سید علی غمگین دہلوی، حالاتِ زندگی، صوفیانہ فکر و عمل، مطالعۂ شاعری۔ دوسرا باب: میر نظام الدین ممنون دہلوی، حالات و رنگ ِ شاعری۔ تیسرا باب: نواب محمد اصغر علی خاں نسیم دہلوی، حالات و شاعری۔ چوتھا باب: میر مہدی حسین مجروح، حالات و شاعری۔ پانچواں باب: قربان علی بیگ سالکؔ، حالات و شاعری۔ چھٹا باب: قلق میرٹھی، حالات و شاعری۔ ساتواں باب: نظام رام پوری، حالات و شاعری۔ آٹھواں باب: ظہیر دہلوی، حالات و شاعری۔ نواں باب: انور دہلوی، حالات و شاعری
فصل دوم: اردو مرثیہ:
پہلا باب: اردو مرثیہ، روایت و ارتقا، پس منظر، انیس، دبیر کے پیش رو: میر مستحسن خلیق، میر ضمیر، میاں دلگیر، مرزا جعفر علی فصیح۔ دوسرا باب: میر مستحسن خلیق۔ تیسرا باب: مظفر حسین ضمیر۔ چوتھا باب: چھنولال دلگیر۔ پانچواں باب: مرزا جعفر علی فصیح
اردو مرثیہ کا نقطہ عروج:
باب اول: میر ببر علی انیس۔ باب دوم: میرزا سلامت علی دبیر۔
روایت کی تکرار: دوسرے مرثیہ گو
پہلا باب: میر مونس۔ دوسرا باب: میر عشق۔ تیسرا باب: میر تعشق۔ چوتھا باب: مرزا محمد جعفر اوج۔ پانچواں باب: میر نفیس۔ چھٹا باب: پیارے صاحب رشید
فصل سوم:دورِ جدید کی توسیع: اردو نثر کا تنوع، طنز و مزاح کی روایت
باب اول: اودھ پنچ: اشاعت و خصوصیات۔ اودھ پنچ کے بانی و مدیر منشی سجاد حسین: دور جدید کی توسیع، طنز و مزاح کی روایت۔ باب دوم: اودھ پنچ کے ممتاز لکھنے والے، (الف) مرزا مچھو بیگ ستم ظریف، جوالا پرشادبرق، پنڈت تربھون ناتھ ہجر، نواب سید محمد آزاد، (ب) اکبر الٰہ آبادی: طنز و مزاح کا بے مثال، نیا منفرد رنگ ِ شاعری۔
اردو کے عناصر خمسہ
سرسید احمد خان، تمہید (1) سوانحی حالات و واقعات، شخصیت و مزاج، تصانیف و تالیفات، سرسید کے فکر و عمل کا مطالعہ۔ مذہیبات۔ سرسید کا سیاسی شعور۔ تعلیم۔ تہذیب الاخلاق: اجرا و مقصد۔ سرسید کا تصورِ اخلاق و انسان۔ سرسید کی ادبی خدمات۔ مضامینِ سرسید کی عام خصوصیات۔ اسلوبِ بیان و طرزِ ادا۔ سرسید کا مقام
(2) خواجہ الطاف حسین حالی: تمہید، حالاتِ زندگی، حالی کی تصنیفات، حالی کی قومی شاعری، حالی کی غزل، حالی کی نثر، حالی بحیثیت نقاد، حالی کی تاریخی اہمیت
(3) محمد حسین آزاد: تمہید، حالاتِ زندگی، شخصیت و مزاج، وفات۔ جدید اردو نظم کا آغاز: 1874ء۔ تصانیف و تالیفاتِ آزاد۔
مطالعۂ آزاد: آبِ حیات، نیرنگ ِ خیال، سخن دانِ فارس، دربارِ اکبری کا تنقیدی مطالعہ، آزاد کا اسلوبِ بیان، آزاد کی شاعری
(4) شبلی نعمانی: تمہید: حالاتِ زندگی، عطیہ فیضی، شخصیت و مزاج، شبلی کی تصانیف، شبلی اور تاریخ نویسی، ادب اور تنقید، شبلی کی نثر نگاری اور طرزِ ادا، شبلی کی شاعری
(5) نذیراحمد: تمہید: حالات و واقعاتِ زندگی، سیرت، شخصیت اور مزاج، تصنیفات و تراجم و مکاتیب، نذیر احمد اور سرسید، نذیر احمد کے مذہبی افکار، نذیر احمد بحیثیت خطیب، نذیر احمد کے سات ناول: تجزیاتی مطالعہ۔ نذیر احمد کے ناول: تنقیدی مطالعہ۔ نذیر احمد کا طرزِ ادا و اسلوبِ بیان
روایت ِ شاعری کا فروغ: پرانی روایت میں نئے رجحانات کے واضح اثرات، روایتی شاعری کا آخری دور، ممتاز شعرا
پہلا باب: سید اسمٰعیل حسین منیرؔ شکوہ آبادی۔ دوسرا باب: سید مظفر علی اسیرؔ لکھنوی۔ تیسرا باب: امیر اللہ تسلیمؔ لکھنوی۔ چوتھا باب: میر ضامن علی جلالؔ لکھنوی
فصل چہارم:
اردو داستانیں: تمہید و مطالعہ، (1) طلسم ہوشربا، (2) بوستانِ خیال۔ داستان اور ناول کا امتزاج۔
پنڈت رتن ناتھ سرشار: حالاتِ زندگی، فسانۂ آزاد کا مطالعہ، دوسرے ناول/ تصانیف
دوسری اصنافِ نثر کا مطالعہ
(1) سفرنامہ یوسف خاں کمبل پوش: عجائباتِ فرنگ۔
(2) سیاحت نامہ کریم خاں:روزنامچہ۔
(3) روزنامچہ سید مظہر علی سندیلوی
مذہبی تصانیف میں اردو نثر
(الف) تقویۃ الایمان از شاہ محمد اسماعیل دہلوی، (ب) سید غوث علی شاہ قلند پانی پتی، (ج) تذکرۂ غوثیہ
تذکروں میں اردو نثر۔ گلشن ہند، خوش معرکہ زیبا، گلستان سخن، تذکرۂ طبقات الشعرائے ہند، انتخاب یادگار
کتبِ تواریخ میں اردو نثر۔ تاریخ روہیل کھنڈ، تاریخ بندیل کھنڈ
اردو نعت گوئی کا نیا رنگ، نئی روایت
(1) محسن کاکوروی،(2) کرامت علی خان شہیدی
شاعری کے دو روایتی رنگ: انیسویں صدی کا خاتمہ
امیر مینائی، مرزا داغ دہلوی
جدید دور کا ارتقا
اسماعیل میرٹھی: تمہید: حالات و عوامل، نیچرل شاعری کا ارتقا، قبولیت و اشاعت
اشاریہ مرتبہ: سید معراج جامی/ سید محمد معروف
افراد و اشخاص، کتب و رسائل، مخطوطات، مطبوعات