ایک مرتبہ قریش کے دو قبیلے آپس میں لڑ پڑے۔ ابوسفیان کو اطلاع ملی تو وہ ان قبائل کے ہاں گئے۔ دونوں کے چیدہ افراد کو جمع کرکے کہا:
’’اے فرزندانِ قریش! میں جانتا ہوں کہ تم اپنا حق حاصل کرنے کے لیے لڑ رہے ہو، لیکن ایک چیز ایسی ہے جو حق سے بھی بلند تر ہے‘‘۔
کسی نے پوچھا: ’’وہ کیا ہے؟‘‘کہا: ’’صلح و محبت کی خاطر ترکِ حق‘‘۔ اس پر وہ قبائل گلے مل گئے اور ایک دوسرے کی کوتاہیاں معاف کردیں۔
(ماہنامہ چشم بیدار، مارچ 2018ء)