سینئر صحافی آئی اے رحمٰن اور ضیا شاہد انتقال کرگئے

معروف صحافی آئی اے رحمٰن اور” خبریں“ کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی اے رحمٰن 1930ء میں بھارتی شہرہریانہ میں پیدا ہوئے، بعدازاں لاہور میں سکونت اختیار کی۔ان کی عمر 90 برس تھی۔آئی اے رحمٰن نے انسانی حقوق کمیشن کے ذریعے عوامی حقوق کی جدوجہد سمیت آزادیِ اظہار، انصاف کی فراہمی اور آئین کے تحفظ کے لیے قلم سے جدوجہد کی،پاکستان ٹائمز کے ایڈیٹر اور ایچ آر سی پی کے بانی تھے، انہوں نے 3 کتابیں بھی لکھیں۔ علاوہ ازیں ممتاز صحافی ضیاشاہد بھی علالت کے باعث لاہور میں انتقال کرگئے۔ ضیاشاہد روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر تھے۔ وہ کئی اخبارات و جرائد کے ایڈیٹر رہے۔مرحوم گردوں کے عارضے سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھے اور 2ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔