قطر ائیرویز نے پاکستان کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ قطر ایئرلائن کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیے جانے والے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سیالکوٹ کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جائیں گی اور پروازوں کے لیے بوئنگ 737 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے شدت اختیار کرجانے کی وجہ سے قطر ایئرلائن نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے اپنی سروس بند کردی تھی، تاہم حکومتِ پاکستان کے مثبت اقدامات کے نتیجے میں ملک میں کورونا کی صورت حال میں بہتری آئی ہے، جس کی وجہ سے قطر ایئرلائن نے اپنی سروس دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوری میں پاکستان ایئرلائنز نے سیالکوٹ کے شہریوں کے لیے رعایتی نرخ متعارف کرائے تھے، جس کے مطابق کراچی سیالکوٹ کے مابین یک طرفہ کرایہ 8 ہزار 200 روپے سے شروع ہوگا، جبکہ رعایتی کرایوں کے ساتھ مسافر 35 کلو سامان بھی لے جا سکیں گے۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کاروباری افراد اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے خصوصی رعایتی پیکیج کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت انہیں 10 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی، جب کہ وقت کے ساتھ کاروباری افراد کے اہلِ خانہ کو بھی رعایتی پیکیج میں شامل کیا جائے گا۔
سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی ایک تقریب ہوئی۔ پارلیمانی سیکرٹری نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ لمیٹڈ کا دورہ بھی کیا۔ چیئرمین ائیر پورٹ میاں نعیم جاوید، وائس چیئرمین چودھری محمد افضل شاہین، چیف ایگزیکٹو آفیسر امجد علی طور، اور منیجر تعلقاتِ عامہ عبدالشکور مرزا نے بریفنگ دی۔ سردار اعجاز احمد جعفر نے کہا کہ گردوارہ دربار صاحب کرتار پور سیالکوٹ کے قریب ہونے کی وجہ سے مذہبی سیاحت میں یہ ائیرپورٹ اہم کردار ادا کرے گا، اور اب سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، ائیرپورٹ پر فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر سے سکھ یاتریوں کے لیے زبردست آسانی ہوجائے گی، اور دنیا بھر کے سکھ یاتری سیالکوٹ ائیرپورٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے۔ سیالکوٹ ائیرپورٹ کے بارے میں بہت کچھ سنا تھا، یہاں آکر دیکھا تو انتہائی خوشی ہوئی۔ انہوں نے ائیرپورٹ انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ لمیٹڈ کو مزید کامیاب بنانے کے لیے ائیرپورٹ انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ وائس چیئرمین چودھری محمد افضل شاہین کی طرف سے حج آپریشن کے لیے سعودی حکومت کی طرف سے روڈ ٹو مکہ کی سہولت سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ لمیٹڈ پر شروع کرنے کی درخواست کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں سعودی حکام سے ضرور بات کریں گے، اور یہ سہولت فراہم کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار اعجاز احمد خان جعفر نے ائیرپورٹ ٹرمینل کا دورہ بھی کیا، اور انہیں ائیرپورٹ کی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔