روزمرہ زندگی سے متعلق منتخب آیات کی آسان تفسیر و تشریح
مصنف : مولانا محمد یوسف اصلاحی
صفحات : 80 قیمت 150 روپے
ناشر : اسلامک پبلی کیشنز پرائیوٹ لمیٹڈ
فون : 042-35252501-2
فیکس : 042-35252503
موبائل : 0322-4673731
ویب گاہ :www.islamicpublication.pk
ای میل :islamicpak@gmail.com
حضرت مولانا محمد یوسف اصلاحی کی انتہائی مفید کتاب کا گیارہواں ایڈیشن ہے جو دسمبر 2020ء میں طبع ہوا ہے۔ مولانا تحریر فرماتے ہیں:
’’ماہنامہ ذکری رام پور بھارت میں آغاز سے بالعموم ہر ماہ حسب موقع منتخب آیات کی عام فہم تشریح اور تفسیر شامل رہی ہے۔ کبھی درس قرآن کے عنوان سے اور کبھی تذکیر القرآن کے عنوان سے۔ بعض سورتوں کی مسلسل تفسیر بھی آتی رہی اوربعض اوقات حسب موقع اور ضرورت منتخب آیات کی تفسیر و تذکیر پیش کی جاتی رہی۔ حلقہ ذکریٰ کے ارباب ذوق نے اس سلسلے کو پسند کیا اور ان کا برابر تقاضا اور اصرار رہا کہ یہ تفسیر و تذکیر کتابی شکل میں ضرور شائع کی جائے۔
ہم نے بھی اس ضرورت کو محسوس کیا اور تفسیر سورہ یٰسین کتابی شکل میں بہت پہلے شائع کی گئی جو بحمد اللہ بہت مقبول ہوئی، سورہ مزمل اور سورہ الصف کی تفسیر و تذکیر بھی تیار ہے۔ اور ان شاء اللہ عن قریب کتابی شکل میں پیش کی جائے گی۔ اس وقت جو مجموعہ درس قرآن کے نام سے پیش کیا جارہا ہے اس میں قرآن کی مختلف سورتوں کی منتخب آیات کی تفسیر و تذکیر ہے جو ذکری میں وقتا فوقتا شائع ہوتی رہی ہے۔ یہ کوئی علمی تفسیر نہیں ہے بلکہ قرآن کی دعوت اور ہدایات کو نہایت سادہ اور موثر انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ قرآن سے شغف رکھنے والے خود بھی اس سے فائدہ اٹھائیں اور مختلف دینی محفلوں اور دینی اجتماعات میں بھی پڑھ کر سنا سکیں، اسے مفید پانے والے مرتب کے حق میں دعائے خیر کرنا نہ بھولیں اور اگر کہیںکوئی کمی محسوس کریں تو اطلاع دینا نہ بھولیں کہ دوسرے ایڈیشن میں ان کے مشورے سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
خدا سے دعا ہے کہ وہ اس خدمتِ قرآن کو قبول فرمائے اور مسلمان ملت کے لیے اس کو نافع بنائے۔ آمین
جن آیات کی تفسیر اور تشریح پیش کی گئی ہے وہ درج ذیل ہیں۔
جذبہ شکر (الانعام:1)
عبرت کے لمحات (الحدید:16)
اسلام کا پیغام (المومن:44-38)
رسول عربی قرآن کے آئینے میں (التوبہ:128)
امتِ مسلمہ (البقرہ:128)
وہ گرم آنسو جو دین کے غم میں بہے۔ (التوبہ:92)
داستانِ عبرت (التوبہ:118)
تبلیغ کی حکمت (النحل:125)
ہر حال میں پورے دین کی دعوت (یونس: 17-15)
بندگانِ خدا سے پیار (الکہف:6)
شہنشاہِ کائنات کی وارننگ (طٰہٰ :127-124)
روزہ اور اس کے احکام (البقرہ:185-183)
حج کرنے والے ذرا رک کر سوچیں (البقرہ 202-200)
قربانی (الحج:36)
اولاد کی آرزو کس لیے؟ (مریم:5-4)
منہ بولا بیٹا قرآن کی روشنی میں (الاحزاب:5-4)
جہاد کے اسباب و محرکات (الحج:41-39)
دیباچہ از حضرت ناظمؒ
فضل اول: شریعت، طریقت، حقیقت و معرفت
فضل دوم: توبہ کے بیان میں
فصل سوم: بیان روح و نفس اور دل کا
فصل چہارم: وضو کیبیان میں
فصل پنجم: توکل کے بیان میں
فصل ششم: یقین کے بیان میں
فصل ہفتم: معرفت کے بیان میں
فصل ہشتم: عشق کے بیان میں
فصل نہم: فنا کے بیان میں
فصل دہم: درویش کے بیان میں
خاتمہ
کتاب سفید کاغذ پرخوبصورت طبع کی گئی ہے۔ مجلد ہے۔ کتاب پبلشر کے علاوہ مکتبہ غوثیہ پرانی سبزی منڈی کراچی اور رنگ ادب اردو بازار کراچی مکتبہ اسلامیہ فیصل آباد سے بھی دستیاب ہے۔