موت کے دن تک، وہ جو کچھ بھی کرتی ہے، کھانا پکانا، آپ کے گھر کی صفائی کرنا، آپ کے والدین کا خیال اور ان کی خدمت کرنا، آپ کے بچوں کی پرورش کرنا، کمانا، رائے دینا، آپ کے آرام کا خیال کرنا، سب ہی خاندانی رشتوں کو نبھانا، ہر وہ کام کرنا جو آپ کے لیے منفعت بخش ہو۔ کبھی کبھی اپنی صحت، اپنے شوق اور خوب صورتی کی قیمت پر… تو بتایئے اصلیت میں کون کس پر احسان کررہا ہے؟
پیارے مردو! ہمیشہ اپنی زندگی میں عورتوں کی قدر کیجیے، کیوں کہ عورت ہونا آسان نہیں ہے۔ عورت ہونا انمول اور بے حد قیمتی ہے۔ خواتین کا دن مبارک ہو۔ یہ بات ہر اُس خاتون تک پہنچایئے جسے آپ جانتے ہوں تاکہ وہ اپنے اوپر فخر محسوس کرے۔ خواتین! دنیا کو ہلا دیجیے۔ آپ سب کو میرا سلام!!۔
انگریزی میں لفظ WOMAN کا مطلب ہے:۔
W-Wonderful Mother.
O-Outstanding Friend.
M-Marvellous Daughter.
A-Adorable Sister.
N-Nicest Gift to Men from God.
خواتین کی خوبیوں کی قدر کیجیے اور ان کی عزت کیجیے۔
’’ماں کے پیروں کے نیچے جنت ہوتی ہے‘‘۔
اسی لیے میں خواتین کی عزت کرتا ہوں۔
(پروفیسر اطہر صدیقی۔ علی گڑھ)
جنت میں بوڑھیاں…؟۔
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک بوڑھی عورت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دعا کیجیے میں جنت میں چلی جائوں‘‘۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’فلاں کی ماں! جنت میں کوئی بوڑھی نہیں جائے گی‘‘۔ وہ عورت یہ سن کر رو پڑی اور جانے لگی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا: ’’اسے بتادو کہ وہ بڑھاپے کی حالت میں جنت میں نہ جائے گی (جوان ہوکر جائے گی)۔‘‘ (شمائل ترمذی صفحہ 20)۔
(تراشے۔ مفتی محمد تقی عثمانی)
اقوال
٭موت کو یاد رکھنا نفس کی تمام بیماریوں کی دوا ہے۔ (حضرت غوث اعظمؒ)۔
٭ وہ شخص موت کے لیے تیار نہیں ہوا جسے یہ خیال ہو کہ وہ کل زندہ رہے گا۔ (حضرت سفیان ثوریؒ)۔
٭مصائب ِدنیا کو آسان خیال کر اور موت کو ہر وقت پیش نظر رکھ۔ (حکیم لقمان)۔
٭اگرچہ کوئی بے موت نہ مرے گا لیکن تو اژدہوں کے منہ نہ جا۔ (شیخ سعدیؒ)۔
٭اس سے بہتر اور کوئی ذریعہ نجات نہیں ہوسکتا کہ صداقت کی خاطر شہید کی موت مر جائے۔ (قائداعظمؒ)۔
٭انسان کو اپنی موت تک جدوجہد کرنی چاہیے۔ (شیکسپیئر)۔
٭سب سے بڑا بزدل وہ ہے جو موت سے ڈرتا ہے۔ (ارسطو)۔
کام کی باتیں
٭ اگر آپ کو ہچکیاں آرہی ہوں تو لونگ کھا لیں یا ایک گلاس پانی پی لیں۔ ہچکیاں آنی بند ہوجائیں گی۔
٭ کپڑے پر سے سرخ روشنائی کے داغ دور کرنے کے لیے اسے دہی سے دھوئیں۔
٭اگر سر میں خشکی ہو تو سر کو دہی سے دھوئیں، خشکی دور ہوجائے گی۔
٭ درختوں کے لیے ایسا پانی بہت مفید ہے جس میں چاول دھوئے گئے ہوں۔
٭دانتوں کو صاف کرنے کے لیے بادام اور اخروٹ کے چھلکوں کو جلاکر اس کا سفوف بناکر اس میں نمک، کالی مرچ بھی پیس کر ملالیں۔