کتاب : مہران سندھی گرامر
مصنف : محمد لقمان سومرو
صفحات : 64، قیمت 60 روپے
مطبع : مہران اکیڈمی ، واگنودرشکارپور
فون 0726-512122-520012
نوجوان ادیب اور استاد محمد لقمان سومرو 1980ء میں کشمور میں پیدا ہوئے۔ انہیں پڑھنے لکھنے سے شغف اوائل عمری سے ہی تھا۔ محمد لقمان کی اپنی ذاتی لائبریری بھی ہے جس میں لگ بھگ ہر موضوع پر خاصی کتب موجود ہیں۔ سندھی زبان ایک شاندار تاریخی زبان ہے، جو علمی اور ادبی طور پر بھی بے حد باثروت ہے۔ یہ کتاب مصنف کی دوسری کتاب ہے۔ قبل ازیں ان کی کتاب ’’کمپیوٹر چھا آھی؟‘‘ سندھی زبان میں پرائمری تا میٹرک زیر تعلیم طلبہ کے لیے بڑی محنت سے مرتب کی گئی تھی۔ ان کی یہ دوسری کتاب ’’مہران سندھی گرامر‘‘ مختصر مگر جامع انداز میں سندھی گرامر سے متعلق عام فہم انداز میں آگہی فراہم کی ہے۔ اس کتاب میں سندھی زبان کی گرامر کے اصول اور قواعد و ضوابط سمیت دیگر متعلقہ امور پر مفید بحث مثالیں دے کر کی گئی ہے۔ طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام کے لیے بھی اس میں فائدہ مند لوازمہ موجود ہے۔ سینئر استاد اللہ رکھیو کلوڑ اور معروف ماہر تعلیم استاد احمد بخش سولنگی پراجیکٹ ڈائریکٹر حرا اسکول اینڈ کالج کشمور نے اپنے تبصروں میں اس کاوش کو بے حد سراہا ہے۔
خوبصورت سرورق پر مبنی عمدہ کاغذ پر شایع ہونے والی اس کتاب کی قیمت مناسب رکھی گئی ہے۔