ڈیل ہوچکی ہے

کورنگی 5 جے ایریا میں ایم کیو ایم آفاق… کا ایک لڑکا تھا زاہد… حد سے زیادہ پتلا… کرتوت صحت سے واضح تھے مگر… چہرے پر بھی نحوست اور پھٹکار نے خوب ڈیرہ جمایا تھا…
زاہد نے ایم کیو ایم الطاف کے علاقے سے… مدرسے پڑھنے آنے والے… ایک حافظِ قرآن بچے کو مخبر کہہ کر شہید کردیا تھا… بعد میں پتا چلا کہ… جس یونٹ میں زاہد کام کرتا تھا اس یونٹ کے… ہر درندے نے اس علاقے میں… مخالف گروپوں کے لڑکے مارے ہوئے تھے… مگر زاہد کے کریڈٹ پر کوئی قتل نہیں تھا… اور وہ بزدلوں کے اس ٹولے میں… شرمندگی محسوس کرتا تھا… اس لیے اُس نے حافظ قرآن بچے کو ایم کیو ایم الطاف کا… مخبر قرار دے کر شہید کردیا تھا… اور اس کی لاش کورنگی جے ایریا کھڈا مارکیٹ کے کچرا خانے پر پھینک دی… تاکہ وہ بھی کہہ سکے کہ اس کے کھاتے میں ایک قتل ہے…
زاہد اور اس جیسے عرصے تک گھومتے رہے…آج بھی آزاد ہیں… ایسے کردار جس کوکھ سے جنم لیتے ہیں… اس میں ناجائز نطفوں کی بھرمار آج بھی ہے… سو سو، دودوسو قتل کا اعتراف کرکے بھی بے قصور قرار پاتے ہیں… اور عدالتوں سے باعزت بری قرار دلوا دیئے جاتے ہیں… زاہد بھرگڑی ہو، فیصل موٹا، یا اس جیسے سینکڑوں کردار… یہ دہشت گرد نہیں…
ہاں داڑھیوں والے دہشت گرد ہیں… ایسے دہشت گرد ہیں جن کو عدالت میں جانے کا بھی حق نہیں… بس ہتھکڑیوں میں جکڑ کر… گولیوں سے بھونا جانا ان کا مقدر ہے… سندھ کے کسی دُور افتادہ علاقے میں…کسی نامعلوم اجتماعی قبر میں… چونا چھڑکی لاش بننا ان کی قسمت ٹھیرتا ہے… یا کسی پہاڑی علاقے سے سر میں گولی کھا کر… دریا کی لہروں پر… بے جان جسم کی صورت تیرتے آنا ان کا نصیب…
بس یہ باتیں ایسے ہی یاد آگئیں جب… کراچی کی سینٹرل جیل میں تعینات… ایک اعلیٰ افسر سے جو بہت اچھے دوست ہیں، بات ہوئی… اور انھوں نے باتوں باتوں میں ذکر کیا کہ…
ڈاکٹر پرویز محمود شہید اور 173 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث… کاشف ڈیوڈ کی رہائی جلد متوقع ہے… اعلیٰ سطح پر تمام انتظامات کرلیے گئے… سرکار اس کی رہائی چاہتی ہے… ڈیل ہوچکی ہے… اس لیے اب اس کا اندر رہنا ممکن نہیں…
طارق حبیب