اب انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال ممکن

162اٹس ایپ نے اب ایپل آئی او ایس کے لیے نئی اپ ڈیٹس جاری کی ہیں جن کی بدولت اب آئی فون صارفین بھی انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے۔
آئی فون پر انسٹال واٹس ایپ میں یہ قباحت تھی کہ اگر کبھی یہ اسمارٹ فون انٹرنیٹ سے کنکٹ نہ ہو تو واٹس ایپ سے میسج بھیجنے کی کوشش ناکام ہوجاتی ہے۔ اس کے بعد جب آئی فون دوبارہ آن لائن ہوتا ہے تو صارف کو یہ پیغامات خود ہی بھیجنا ہوتے ہیں۔