سید مودودیؒ کو ہم سے بچھڑے پینتالیس برس گزر گئے، آپ امتِ مسلمہ کے عظیم قائد و راہ نما تھے، آپ کی فکر آج بھی زندہ ہے، کیوںکہ آپ نے قرآن و سنت کی روشنی میں اسلام کے آفاقی پیغام کو پھیلایا۔ تحریک ِاسلامی کے افراد کا آپ سے جو تعلق ِخاص ہے وہ اب تک قائم و دائم ہے۔
لیاقت بلوچ بھی اسی تحریک کے ایک فردِ فرید ہیں جو نوجوانی سے ہی اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ ہوئے۔ وہ بہترین منتظم اور منظم جدوجہد کی حامل شخصیت ہیں، جہدِ مسلسل ان کا ایک خاصہ ہے جس سے ان کی تحریک سے وابستگی نمایاں ہے۔ ’’مولانا مودودیؒ ..کچھ یادیں، کچھ باتیں‘‘ میں انہوں نے سید مودودیؒ کے ساتھ گزرے لمحات، چنید واقعات اور یادوں کو بہت خوب صورت انداز میں بیان کیاہے۔
بہت اعلیٰ سرِورق، عمدہ سفید کاغذ، کمپوزنگ کا حسین امتزاج لیے بہت اچھی پیش کش ہے۔