مسلمانوں کی ذمے داریاں

آپ صرف اتنا کہہ کر نہیں چھوٹ سکتے کہ ہم مسلمان ہیں اور ہم نے خدا کو اور اُس کے دین کو مان لیا، بلکہ جب آپ نے خدا کو اپنا خدا اور اُس کے دین کو اپنا دین مانا ہے تو اس کے ساتھ آپ پر کچھ ذمے داریاں بھی عائد ہوتی ہیں، جن کا آپ کو شعور ہونا چاہیے۔ جن کے ادا کرنے کی آپ کو فکر ہونی چاہیے۔ اگر آپ انھیں ادا نہ کریں گے تو اس کے وبال سے، نہ دنیا میں چھوٹ سکیں گے، نہ آخرت میں۔
(بحوالہ شہادتِ حق)