دلائلِ ردّ و قبول کا اصول

میں نے جن دلائل کی بنیاد پر کوئی رائے قائم کی، چاہے ان پر آپ کا اطمینان ہو تو اچھا ہے، نہ اطمینان ہو تو مضائقہ نہیں۔ البتہ میں یہ ضرور چاہوں گا کہ آپ کسی رائے کو رد یا قبول کرنے کا انحصار دلیل اور تحقیق پر رکھیں، اکابر پرستی کے جذبے سے متاثر نہ ہوں۔
(سید مودودیؒ…ضمیمہ ”تجدید و احیائے دین“، ص91)