گوگل کی مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے پاکستان میں اے آئی اکیڈمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل فار اسٹارٹ اپس نے پاکستان اور ایشیا پیسیفک (APAC) خطے میں مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں کام کرنے والے اسٹارٹ اپس کو اُن کی ترقی میں مدد فراہم کرنے اور تیزی لانے کے لیے اے آئی اکیڈمی کے نام سے ایک نیا پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ 2024ء کا یہ نیا پروگرام ایشیا پیسیفک خطے میں اے آئی انٹرپرینیورز کو مدد فراہم کرے گا اور ان کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی مصنوعات کو تیزی سے مارکیٹ تک رسائی فراہم کرے گا۔ یہ پروگرام 20 سے زائد ایسے اسٹارٹ اپس کو یکجا کرے گا جو اے آئی پر مبنی ٹیکنالوجیز تیار کررہے ہیں۔ اس سے نہ صرف ایشیا پیسیفک خطے میں ایک متحرک اے آئی کمیونٹی کو فروغ ملے گا بلکہ سرحد پار نئی ایجادات اور شراکت داریاں بھی شروع ہوں گی۔ تعاون پر مبنی اس ماحول میں آئیڈیاز، مہارت اور وسائل کا تبادلہ ہوگا جس سے جدید ترین اے آئی حل تیار کرنے میں تیزی آئے گی اور ایشیا پیسیفک خطے کو مصنوعی ذہانت کی ترقی میں عالمی مرکز بنانے میں مدد ملے گی۔ منتخب کردہ اسٹارٹ اپس سے درج ذیل فوائد حاصل ہوں گے: انفرادی رہنمائی: انفرادی رہنمائی اور مدد کے لیے مصنوعی ذہانت میں گوگل کے عالمی ماہرین تک رسائی۔ گوگل کلاؤڈ کریڈٹ: مصنوعی ذہانت کی ترقی اور تجربات کو فروغ دینے کے لیے 350,000 امریکی ڈالرز تک کا گوگل کلاؤڈ کریڈٹ۔ کمیونٹی کے قیام کے مواقع: اے پی اے سی کے علاقے میں دیگر اے آئی اسٹارٹ اپس کے ساتھ رابطہ قائم کرنے اور تعاون کرنے کے مواقع۔ گوگل پاکستان کے ڈائریکٹر فرحان ایس قریشی نے کہا کہ ہمارا نیا اے آئی اکیڈمی پروگرام پورے ایشیا پیسیفک میں مصنوعی ذہانت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے گوگل کے عزم کا ثبوت ہے۔ پاکستان ایک اہم مارکیٹ ہونے کی وجہ سے، ہم امید کرتے ہیں کہ مقامی اسٹارٹ اپس کمپنیاں اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اے آئی سولوشنز کو بہتر بنائیں گی اور ایشیا پیسیفک خطے میں اے آئی ایکو سسٹم کو مزید مضبوط بنائیں گی۔
درخواستیں اگست 2024ء تک جمع کرائی جا سکتیں ہیں۔ مزید معلومات اور درخواست دینے کے لیے براہِ کرم
https://startup.google.com/programs/ai-academy/apac
کا وزٹ کیجیے۔