٭ خدا تک پہنچنے کے بہت سارے راستے ہیں لیکن میں نے خدا کا پسندیدہ راستہ ’’مخلوق سے محبت‘‘ چنا ہے۔
٭ میری عمر کا حاصل ان تین باتوں سے زائد کچھ بھی نہیں خام تھا، پختہ ہوا اور جل گیا۔
٭برائی سے بچنے کا سب سے طاقتور طریقہ یہ ہے کہ اچھے دوستوں کے ساتھ بیٹھا جائے جنہوں نے اپنا رخ خدا کی طرف موڑ لیا ہے۔
٭ میں نے بہت سے انسان دیکھے ہیں جن کے بدن پر لباس نہیں ہوتا، میں نے بہت سے لباس دیکھے ہیں جن کے اندر انسان نہیں ہوتا۔