اگر آپ کو کسی کے روبرو انگریزی کی مشق کرنے میں مشکل کا سامنا ہے تو گوگل سرچ لیبز آپ کی یہ مشکل آسان کرنے جارہی ہے۔
ایک ٹوئٹ کے مطابق کمپنی کا یہ نیا آزمائشی فیچر (اسپیکنگ پریکٹس) جنریٹیو اے آئی استعمال کرتا ہے تاکہ گفتگو کی مشقوں کے ذریعے صارف کی انگریزی بولنے کی صلاحیت بہتر کرنے میں مدد دی جاسکے۔
اسپیکنگ پریکٹس تک رسائی کے لیے صارفین کو پہلے گوگل سرچ ایپ سیٹنگز میں سرچ لیبز کو فعال کرنا ہوگا۔ آپشن آن کرنے کے بعد صارفین ’ٹرائی این اگزیمپل‘ پر کلک کرکے اسپیکنگ پریکٹس ڈھونڈ سکتے ہیں۔
فی الحال یہ فیچر ارجنٹائن، کولمبیا، انڈیا، انڈونیشیا، میکسیکو اور وینزویلا میں آزمایا جارہا ہے۔
گوگل کی جانب سے بول چال کی مشق کرنے کے لیے پہلی بار یہ فیچر اکتوبر 2023ء میں متعارف کرایا گیا تھا۔
سرچ لیبز گوگل کا ممکنہ نئے سرچ فیچرز کے لیے سینڈ باکس ہے۔ تاہم یہ فیچر اینڈرائڈ ڈیوائس میں موجود گوگل میں ممکنہ طور پر انگریزی سے یا انگریزی میں ترجمہ کرنے والے پوپ اپ میں شامل ہوسکتا ہے۔