بہتر انسان

لوگ تین طرح کے ہوتے ہیں۔
ایک وہ جو دنیا کو دوست رکھتے ہیں اور ہمہ تن اسی فکر میں مبتلا رہتے ہیں۔ ایسے لوگ بے شمار ہیں۔
دوسرے وہ جو دنیا سے عداوت رکھتے ہیں اور کبھی اس کا ذکر پسند نہیں کرتے۔
تیسرے وہ جو نہ تو دنیا کو دوست رکھتے ہیں، نہ دشمن، یہی آخری قسم کے لوگ بہتر انسان ہیں۔
(حضرت سلطان نظام الدین اولیا رحمتہ اللہ علیہ)