اَنا (EGO)

یہ بنیادی طور پر نفسیات کی اصطلاح ہے۔ حیوان اور انسان، دونوں شعور رکھتے ہیں لیکن دونوں میں فرق یہ ہے کہ حیوان محض شعور رکھتا ہے لیکن انسان شعور کا شعور بھی رکھتا ہے۔ یعنی انسانی شعور میں اس کی اپنی ذات (میں) بھی شامل ہوتی ہے، جیسے ایک بلی دودھ کو دیکھ کر یہ شعور رکھتی ہے کہ یہ کھانے پینے کی چیز ہے لیکن وہ یہ نہیں جانتی کہ میں اسے دیکھ رہی ہوں جبکہ انسان دودھ کو دیکھ کر یہ جان لیتا ہے کہ یہ کھانے پینے کی چیز اور ’’میں جانتا ہوں کہ میں اسے جانتا ہوں‘‘۔
(ادبی اصطلاحات، پروفیسر انور جمال)