محنت

٭جو شخص خوامخواہ خود کو محتاج بناتا ہے وہ محتاج ہی رہتا ہے۔ (حضرت علی مرتضیٰؓ)
٭تمام کائنات کے مستقل اور مقدس نظام میں ادنیٰ سے ادنیٰ کوشش کا بھی صلہ ملتا ہے اور ذرا سی سعی بھی رائیگاں نہیں جاتی- (ہاسن)
٭جو کچھ تم ہو اُس سے بڑا بننے یا ظاہر کرنے کی کوشش مت کرو، بلکہ کاروبار میں پیش قدمی اور جرأت کو اپنے چال چلن کا ضروری جزو قرار دو۔ (آرتھر)
٭اپنے اعضا کو محنت و مشقت کا عادی بنا، ہر چند کہ خدمت گار موجود ہوں۔ اتفاق آپڑے کہ وہ نہ ہوں یا نہ رہیں اُس وقت تُو بے دست و پا رہ جائے گا، اور ایسا ہونا آئینِ زمانہ سے کچھ بعید نہیں ہے۔ (حکیم ارسطو)